نئی دہلی،25؍دسمبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) دہلی پولیس کے ایک افسر نے ہفتہ کے روز بتایا کہ قومی راجدھانی واقع تہاڑ جیل میں گزشتہ 8 دنوں میں پانچ قیدیوں کی موت ہو گئی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سبھی اموات قدرتی اسباب سے ہوئی معلوم پڑتی ہیں۔ حالانکہ سبھی موتوں میں سی آر پی سی کی دفعہ 176 کے تحت ایک مجسٹریٹ جانچ شروع کی گئی ہے۔
جمعہ کے روز بھی تہاڑ جیل نمبر 3 میں ایک قیدی کی موت کی اطلاع ملی۔ افسر نے کہا کہ قیدی اپنی کوٹھری میں بیہوش پایا گیا اور اسے فوراً اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ مبینہ طور پر صحت مسائل کی وجہ سے اس کی بھی موت ہو گئی۔ مہلوک قیدی کی شناخت وکرم عرف وکی کے طور پر ہوئی ہے۔